Home Urdu Advice quotes about life in urdu

quotes about life in urdu

0
15
quotes about life in urdu

١.اللہ تعالیٰ کی محبت کی علامت یہ ہے کہ بندہ اخلاق ، افعال ، بجا آوری امرونہی اور سنت نبوی ﷺ میں ہر طرح حبیب خدا ﷺ کا تابع ہو۔

٢.وہ ذات اقدس پاک و برتر ہے جس نے حجاب آخرت میں اپنے عارفوں کو چھپا لیا اور اصحاب آخرت کو حجاب دنیا سے پردہ پوش کیا۔

٣.بدترین حجاب نفس پسندی ہے۔

٤.جب تک آدمی اللہ تعالیٰ سےڈریں گے کام کے رہیں گے اور جب خوف خدا ان کے دل سے جاتا رہے گاگمراہ ہو جائیں گے۔

٥.جو معدہ کھانے سے بھرا ہوا ہے اس میں حکمت نہیں آسکتی ۔

٦.اگر کوئی شخص بلا میں مبتلا ہو اور صبر کرے تو تعجب کی بات نہیں بلکہ تعجب کی بات یہ ہے کہ بلا میں مبتلا ہو اور صبر کرے تو تعجب کی بات نہیں بلکہ تعجب کی بات یہ ہے کہ بلا میں مبتلا ہو اور زاری ہو ۔

٧.میں نے اس طبیب سے زیادہ جاہل کسی طبیب کو نہیں دیکھا جو مستوں کا علاج ان کی مستی کے وقت کرتا ہے .

٨.عارف الہی کا ہر گھڑی خوف زیادہ بڑھتا رہتا ہے کیونکہ ہر گھڑی وہ زیادہ نزدیک ہوتا جاتا ہے اور عارف وہ ہے جو مخلوق میں رہ کر مخلوق سے جدا رہتا ہے .

٩.توکل کے معنی بہت سے خداؤں کی اطاعت سے نکل کر ایک خدا کی اطاعت میں آجانے کے ہیں اور تمام وسائل کو ترک کر کے حق تعالیٰ کی عبادت میں شامل ہو جانے کا نام توکل ہے اور اپنے آپ کو اس کا بندہ حقیقی معنوں میں سمجھنا اول توکل ہے .

١٠.صوفی وہ ہے کہ جب وہ باتیں کرے تو اس کی گفتگو حال کے مطابق ہو اور کوئی ایسی بات نہ کرے جو خود اس میں نہ رہو ،اور خاموش کی حالت میں اس کا معاملہ اس کے حال سے تعبیر ہو۔ تمام علائق دنیوی کے قطع کرنے میں اس کا حال ناطق ہو۔

١١.اللہ تعالیٰ کےساتھ محبت رکھنے والوں کا ادنیٰ مرتبہ یہ ہے کہ اگر ان کو آگ میں بھی ڈال دیا جائے تو ان لوگوں کی ہمت میں ذرہ بھر کمی نہ ہو کیونکہ وہ حق تعالیٰ کے مونس ہیں۔

NO COMMENTS

Leave A Reply

Please enter your comment!
Please enter your name here