Home Islamic Quotes Prophet Muhammad(PBUH) advice to women

Prophet Muhammad(PBUH) advice to women

0
31
Prophet Muhammad(PBUH) advice to women

 

 

 

حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں :نبی اکرم ﷺ مرض وفات میں وصیت فرماتے رہے کہ نماز پابندی سے ادا کرتے رہنا اور غلاموں کا خیال رکھنا۔

Prophet Muhammad (PBUH) advice to women

حضرت یسیرہ رضی اللہ عنہا ہر وقت اللہ پا ک کی تسبیخ و تہلیل میں 

مصروف رہتی تھیں ۔ آپ فرماتی ہیں :رسول اکرم ﷺ نے ہم سے فرمایا :اے بیبیو اللہ پاک کی تسبیح و تہلیل و تقدیس(یعنی سبحان اللہ اور لا الہ الا اللہ  اور سبوح قدوس رب الملائکۃ والروح)کو خود پر لازم کر لو اور انہیں آپنی انگلیوں پر شمار کیا کرو کیونکہ ان انگلیوں کو قوت گویائی دی جائے گی اور ان سے سوال ہوگا، اور کھبی غافل نہ ہونا ورنہ تمہیں رحمت سے دور کر دیا جائے گا۔

نبی اکرم ﷺ نے حضرت قسرہ کندیہ رضی اللہ عنہا کو چند نصیحتیں فرمائیں،اے قسرہ ! گناہ کے وقت اللہ کو یاد کرو (اورگناہ سے رک جاؤ تو)اللہ پاک تمہیں مغفرت کے وقت یاد فرمائے گا۔اپنے خاوند کی اطاعت و فرمانبرداری کرو تو دنیا و آخرت کے شر سے تمہاری حفاظت ہو گی۔ اپنے والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرو تو تمہارے گھر میں خیرو برکت کی کثر ت ہوگی۔

رسول اکرم ﷺ کی رضائی والدہ حضرت ام فروہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں:حضو ر اکرم ﷺ نے مجھ سے فرمایا:جب بستر پر آرام کرنے لگو توسورہ کافرون پڑھ لیا کرو، یہ شرک سے نجات کا سبب ہے۔

پیارے آقا ﷺ نے حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا:اچھی چیز (روٹی )کا اکرام کرو کیونکہ یہ جس قوم سے گئی ہے دوبارہ لوٹ کر نہیں آئی۔

پیارے آقا کریم ﷺ کی باتوں سے ہمیں سبق یہ سیکھنے کو ملتاہے 

نماز کی پابندی لازی کرنا اور اپنے غلام کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آنا۔ 

آپنے شوہر کی فرمانبردار بن کر رہنا اور اس کی خدمت کرنا اس کے گھر کی دیکھ بال کرنا 

اورپھر اللہ کی حمدوثنا بیان کرتے رہنا ۔

اگر آپ مزید اسلامی تحریر اور اقوال پڑھنا چاہتے ہیں تواس لنک پر ویزٹ کرلیں https://tipuquotes.com/

NO COMMENTS

Leave A Reply

Please enter your comment!
Please enter your name here