زندگی کا حسن اُس کے اتار چڑھاؤ میں ہے۔ سیدھے راستے کبھی دلچسپ کہانیاں نہیں بناتے۔
حقیقی خوشی مشکلات کو گلے لگانے میں ہے۔ جب آپ انہیں قبول کریں گے۔ تو زندگی کا ہر موڑ آپ کو مضبوط بنائے گا۔

کل کی فکرمعاش نے آج کو بھی اداس کر دیا۔ پل میں جیو جو ہوگا اچھا ہی ہو گا
ماضی اور مستقبل کے بوجھ تلے دبے بغیر موجودہ لمحے کی قدر کریں۔ یہی زندگی کا اصل راز ہے۔

منزل تک پہنچنے کا ہنر چلنے میں نہیں، بلکہ گر کر اٹھنے میں ہے

ناکامی کامیابی کی وہ سیڑھی ہے جو آپ کو اونچا اٹھاتی ہے۔ ہار ماننا ہی اصل شکست ہے

خواب دیکھنا آسان ہے، مگر اُن کے لیے جدوجہد کرنا ہی آپ کو انسان بناتا ہے۔
محنت کے بغیر حاصل ہونے والی کامیابی میں وہ مٹھاس نہیں جو پسینے بہانے سے ہے۔

دوسروں کی خوشیوں پر رشک کرنے والے اپنے پاس پڑے خزانے سے اندھے ہو جاتے ہیں۔

اپنی نعمتوں کو پہچانیں  خوشیاں کبھی موازنے سے نہیں، قبولیت سے ملتی ہے۔

وقت کوگزارنا نہیں، بلکہ اُسے یادگار بنانا زندگی ہے۔
گھڑیاں تو سب کے پاس ہیں مگر اچھے لمحات بنانا ہنر مند کا کام ہے۔

زندگی کا اصل امتحان یہ نہیں کہ آپ نے کیا پایا، بلکہ یہ ہے کہ آپ نے کیا بانٹا۔
خوشیاں تقسیم کرنے سے بڑھتی ہیں، اور یہی بانٹنا آپ کو بے مثال بناتا ہے۔

آپ کی ذات آئینہ ہےجو دکھائیں گے وہی پائیں گے۔
دنیا آپ کے رویے کا عکس ہے۔ مُسکراہٹیں بکھیریں تو خوشبو ہی خوشبو ملے گی۔

زمین پر گرنا تکلیف دیتا ہے مگر اُڑان کی تیاری کا حصہ ہے
کامیابی کے لیے چوٹیں کھانا ضروری ہے۔ جو اٹھنا جانتا ہے، وہی منزل تک جاتا ہے۔

خاموشی بھی ایک زبان ہےکبھی اس سے  سیکھیں، کبھی اسے سمجھیں۔
الفاظ سے زیادہ طاقت خلوص میں ہے۔ جو بولتا نہیں وہ بہت کچھ کہہ جاتا ہے۔

زندگی ایک آمتخان ہے جس میں قدم قدم پر سبق ملتا ہے۔ منزل کا انتظار مت کرو راستے کو گلے لگاؤ
خوشی کا رازآج ہی میں چھپا ہے۔ کل کا خیال آج کو خراب نہ ہونے دیں۔

اگر آپ مزید اقوال اور اسلامی کہانیاں پڑھنا چاہتے ہیں تو آپ ہمارے ویب سائیٹ پر مزید پڑ ھ سکتے ہی

https://tipuquotes.com/

Leave A Reply

Please enter your comment!
Please enter your name here