١.تم نفرت پر نفرت سے فتح نہیں حاصل کرسکتے ۔ ناراض کو محبت سے برے کو نیکی سے شریر کو حلم سے جھوٹے کو صداقت سے رام کرو۔

٣.جو چیز بے انصافی سے حاصل ہو وہ مثل زہر ہے۔

٤.بے اطمینانی سب سے بڑا دکھ ہے ، اور اطمینانسب سے بڑا سکھ ہے اس لئے سکھ کیخواہش مند انسان کو ہمیشہ مطمئن رہنا چاہیے ۔

٥.سچائیاں پتوں کی طرح لاتعداد ہیں جن کا شمار انسانی عقل کے بس کی چیز نہیں۔

٦.یہ انسانی جسم ہڈیوں ،گوشت ،خون وغیرہ کے مجموعے کا نام ہے

٧.اور اس کی زندگی چند لمحوں سے زیادہ نہیں ایسی حالت میں خواہشات کی غلامی کیسی حقیر چیز ہے؟

٨.انسانی زندگی میں دکھ ہی دکھ ہے اور اس سے نجات گیان میں ہے

٩.صیح عقیدہ یا تصور انسانی نفس اور کائنات کے متلق جب تک صحیح نظریہموجود نہ ہو ۔ اعمال کی درستگی ممکن نہیں

١٠.اگرکسی شخص کےدل میں جہالت دور نہیں ہوتی تو نزر یں نزرانے دعا اور قربانیاں سب بیکار ہیں

١١.خواہش یا تمنا انسان کو مادی ماحول کی دلچسپیوں میں پھنسائے رکھتی ہے

١٢.اور اس کے باعث موت و زندگی کا خوفناک چکر جاری رہتا ہے

گاندھی جی 

١٣.ظلم سب سے بڑ اگناہ ہے 

١٤.دوسروں کو جو نصیحت کرو پہلے اس کے مطابق خود عمل کرو۔یہ خیال نہی کرنا چاہیے کہ اگر ہم دوسرے دھرموں کا مؤدبانہ مطالعہ

کریں گے تو ہمارے اپنے دھرم میں وشواس یا شردھا کم ہو جائے گا۔

١٥.تم اپنے فرائض منصبی کو ادا کرو۔ آزادی کی جنگ میں لڑتے ہوئے مر جاؤ اس سے بڑ ھ کر اور عزت کا مقام کیا ہو سکتا ہے ؟

ٹیگور 

١٦.سچائی سے ہمیں قلبی آزادی ملتی ہے صرف یہی بات صحیح نہیں ۔

١٧.بلکہ یہ بات بھی ٹھیک ہے کہ قلبی آزادی بھی ہمیں سچائی کے روبرو کرتی ہے 

١٨.اس چھوٹی بانسری سے روز نئے اور میٹھے نغمے پیدا کر کے تم نےدنیا کی پہاڑیوں اور وادیوں کو نغمہ ریز کر دیا ہے 

١٩.اپنی ہی خوشی سے خدا تم نے مجھے غیر فانی بنایا ہے میرے فانی جسم کو بے شمار مرتبہ مٹا کر ہی اسے نئی زندگی سےسرفراز کرتا ہے ۔

Leave A Reply

Please enter your comment!
Please enter your name here