١.عمل کے بغیر علم حاصل کرنا عمر کو ضائع کرنا ہے۔

٢.غرور سے باز آجاؤ ، اور مالدار بننے کی تمنا نہ کرو۔

٣.بدکاروں کی صحبت سے پرہیز کرو۔ 

٤.علم بغیر عمل کے مفید نہیں ہے

٥.دنیا کے طلب گار آخرت سے محروم ہیں 

٦.زاہد کھبی دنیا کے پیچھے نہیں پھرتا ۔

٧.ایماندار کھبی بخیل نہیں ہوتا ۔

٨.اللہ کو ناراض کر کے مخلوق کو خوش مت کرو۔

٩.نیت کے بغیر عمل بیکار ہے ۔

١٠.پہلے اپنی اصلاح کرو پھر دوسروں کی فکر کرو۔

١١.تکبر کرنے والے کا سر ہمیشہ نیچا رہتا ہے ۔

١٢.مومن آپنے اہل و عیال کو اللہ پر چھوڑتا ہے اور منافق اپنے درہم و دینار پر ۔

١٣.اگر صبر نہ ہو تو تنگدستی یا بیماری ایک عزاب ہے اور اگر صبر ہو تو کرامت و عزت ہے ۔

١٤.تیرا کلام بتا دیتا ہے کہ تیرے دل میں کیا ہے؟۔

١٥.تنہا شخص محفوظ ہے ، اور ہر گنا ہ کی تکمیل دو سے ہوتی ہے ۔

١٦.صبر اختیار کرو ،کیونکہ دنیا تمام مصائب کا مجموعہ ہے ۔

١٧.یہ مفید نہیں زبان کا تو ماہر ہو اور قلب نادان۔

١٨.امیروں کے ساتھ عزت اور غلبہ سے مل اور فقیروں سے عاجزی اور فروتنی کے ساتھ۔

١٩.اے عمل کرنے والے اخلاص پیدا کر، ورنہ فضول مشقت ہے ۔

٢٠.موت کو یاد رکھنا تمام بیماریوں کی دوا ہے۔

٢١.تجھ جیسے کو ہزاروں کو دنیا نے موٹا تازہ کیا پھر نگل گئی ۔

٢٢.خوش رہنا چاہتے ہو تو دنیا کو خوش رکھو۔

٢٣.محنت خوش قسمتی کی جڑ ہے 

٢٤.میانہ روی نصف روزی ہے اور حسن اخلاق نصف دین ہے ۔

٢٥.تیری غفلت کی علامت اہل غفلت کے پا س بیٹھنا ہی ہے ۔

٢٦.مومن کے لئے اس دنیا میں آرام نہیں ہے۔

٢٧.اکل حلال سے ہی قلب کی صفائی ہوتی ہے ۔

٢٨.جب دولت کی خواہش چھو ڑ دو گے تو دولت مند بن جاؤ گے ۔

٢٩.جس کی ذات سے مخلوق کو فائدہ پہنچے وہی اللہ کو پیارا ہے ۔

Leave A Reply

Please enter your comment!
Please enter your name here