١.کھانے پینے کا بہتر صاحب توفیق لوگوں کے لئے وہ ہے جب انہیں بھوک لگے اور جنہیں توفیق نہ ہو انہیں جس وقت مل جائے۔

٢.اگراہل علم نہ سکھاؑیا جائے تو ظلم ہے، اور اگر نا اہل کو تعلیم دی جائے تو عمل کا حق ظائع کرنا ہے۔

٣.جب کام زیادہ ہوں تو اس کام کو ہاتھ میں لو جو سب سے زیادہ اہم ہو ۔

٤.اپنی ظرورتیں کم کرو تو راحت ملے گی۔

٥.جب تک کوئی تمہیں سامنے سے نہ پکارے جواب مت دو کیونکہ پیچھےسے پکار نا جانوروں کےلیےمخصوص ہے ۔

٦.عزت کے ساتھ روٹی کا ٹکڑا اور معمولی لباس میسر آتارہے یہ اس عیش سے بہتر ہے جو اس میںندامت اور شرمندگی کا سامنا کرنے کا امکان ہو۔

حضرت امام مالک ؒ 

٧.برےدوستوں سے بچو ایسا نہ ہو کہ وہ تمہارا تعارف بن جائیں ۔ 

٨.عالم کو چاہیے کہ جو شخص علم کی عزت ، سکون قلب اور خوف خدا سے خالی ہو اس کو نہ سکھائےکیونکہ ایسی صورت میں علم سیکھنے سے علم کی ذلت واہانت ہوگی۔

٩.جو اللہ سے ڈرتے ہیں ان سے سب ڈرتے ہیں۔

١٠.غصہ ایسی آندھی ہے جو دماغ کا چراغ بجھا دیتی ہے ۔

١١.علم ایک نور ہے ، اللہ جس کو چاہتا ہے عطا کرتا ہے 

١٢.اپنے بچوں کو اچھی بات سکھانا ، اچھے راستے پر لگانا اور رات کو اوڑھنا جہاد سے بڑھ کرہے۔

١٣.اس ہستی کو ناراض کرنے سے ڈرو کہ ایسا نہ ہو کہ ماں نفرت یا فریاد سے آسمان کی طرف ہاتھ اٹھا دے ۔

١٤.مسجد میں منافقین کی حالت ایسی ہوتی ہے جیسی چڑیوں کی پنجرے میں کہ دروازہ کھلتے ہی اڑ جاتی ہیں ۔

١٥.جو علم کا طالب ہو اس کے دل میں علم کا وقار ، سکون ، قلب اورخدا کا خوف ہونا ضروری ہے۔

١٦.دولت مند کنجوسی کی طرف مائل ہوتا ہے اور اہل علم فیاضی کی طرف ۔

١٧.جو شخص اپنے دل میں موت کی قیمت رکھتا ہے ، اسے باقی چیزوں کا دوست اور فانی چیزوں کا دشمن بنادیا جاتا ہے ۔

١٨.علم سے دل روشن ہوتا ہے اورمال سے کھبی دل سیاہ بھی ہوجاتاہے ۔

Leave A Reply

Please enter your comment!
Please enter your name here