حضرت سیُدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا

بہترین خصلت زبان کی حفاظت ہے 

خیر یہی ہے کہ شر سے باز آجاؤ۔

باطل کا پیرو کار کھبی عزت نہیں پاتا، چاہیے اس کی پیشانی پر چاند نکل آئے ۔

ایمان کے لیے زیادہ خرچ کرنا اسراف نہیں ہے۔

جب معدہ بھر جاتا ہے تو قوت فکر کمزور ہو جاتی ہے اور حکمت و دانش کی صلا حتییں گونگی ہو جاتی ہے ۔

حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہہ

ہمیشہ سچ کہو اور امانت کو ادا کرو۔

ہر اچھا کام پہلے ناممکن ہوتا ہے۔

جھگڑا بڑھنے سے پہلے اس سے الگ ہو جائو ۔

انسان کا سب سے بڑ ادشمن گناہ ہے 

علم سمندر ہے اس میں کھبی کمی نہیں آتی ۔

خراب باتیں کرنے سے چپ رہنا بہتر ہے ۔

کوئی کمزور شخص تمہاری بے عزتی کرے تو اسے بخش دو ، اس لئےکے بہادروں کا کام معاف کرنا ہے۔

دکھ یا سکھ ہر حال میں اللہ کی عبادت کرو۔

مال و دولت یا آل اولاد کی کژت آخرت میں کچھ کام نہ دے گے ۔

میں ان لوگوں سے رشک وحسد نہیں کرتا، جن کے پاس مجھ سے زیادہ علم ہے ۔

عمر بہت کم اور علم زیادہ ، علم حاصل کرو باقی چھوڑ دو۔

 حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہہ

حس سے بچو ، یہ نیکیوں کو ایسے کھا جاتا ہے جس طرح آگ لکڑی کو ۔          

جس کو استغفار کی توفیق دی گئی وہ مغفرت سے محروم نہ رہے گا۔

جس کو شکر کی توفیق ملے گے ، وہ اس کی قبولیت سے محروم نہ ہوگا۔ 

جس کو صبر کو توفیق ملی وہ صبر سے محروم نہ ہوگا۔

جس کو دعا کی توفیق دی گئی وہ اجابت سے محروم نہ رہے گا۔                                                                         

اگر آپ مزید اسلامی اقوال ، اردو کہانیاں اور دیگر لوگوں کے   اقوال پڑھنا چاہتے ہے تو ہماری ویب سائٹ

           پر تشریف لے جائیں Tipu quotes.com

 

Leave A Reply

Please enter your comment!
Please enter your name here