1.تمام مومنوں میں بہترین مومن وہ ہے جس کا لین دین غصہ اور خوشنودی سب کچھ خالص اللہ کے لیے ہو۔
2.وعدہ کو پورا کرنا خالص بزرگی کی علامت ہے ۔
3.انصاف کرنے والا بزرگ اور ظالم شخص کمینہ ہے
4.عقل مندی زینت اور حماقت ایک عیب ہے۔
5.تمام نیکیوں کا دارومدار صبر پر ہے
6.دل کھول کر بخشش کرنے سے سرداری حاصل ہوتی ہے
7.حسن و اخلاق سے رزق میں زیادتی ہوتی ہے ، اور حسن صحبت سے ساتھی بکثرت موجود ہو جاتے ہیں۔
8.اخلاص سے عمل بلند ہوتےہیں
9.تکبر سے اللہ تعالی ناراض ہوتاہے اور سستی سے مطالب فوت ہو جاتے ہیں
10.نفس کی خواہشات کے مطابق چلنا بڑی جنگ ہے ۔
11.حاسد غم میں مبتلا رہتا ہے اور ظالم قابل ملامت ہے ۔
12.مال کا جمع کرنا غم میں مبتلا ہونا ہے
13.تنہائی عابد کے لیے آرام کا باعث ہے
14.آدمی اپنے رازوں کا بہترین محافظ خود ہے
15.احسان ایک ذخیرہ ہے اور کریم وہ ہے جو اس ذخیرہ کو جمع کرے۔
16.جس شخص کا دل مردہ ہو جائے ، وہ دوزخ میں داخل ہوگا۔
17.قرآن نے قیامت کے دن جس کسی کی شفاعت کی، اس کی شفاعت ضرور قبول ہوگی۔ اور جس کو برا قرار دیا وہ نقصان سے بہ بچ سکے گا۔
18.دنیا ہم سے برگشتہ ہونے کے بعد اس طرح ملے گی جیسے مدمزاج اونٹنی اپنے بچے پر جھکتی ہے۔
19.ایمان کے چار ستون ہیں صبر ، یقین ، عدل، جہاد ۔
20.صبر کے چار شعبے ہیں شوق ، خوف ، زہد ، امید ۔
21.کسی بندے کا ایمان اس وقت تک سچا اور پختہ نہیں ہوتا ، جب تک اسے خدا کے قبضہ واختیار پر اپنے قبضہ واختیار سے زیادہ بھروسہ نہ ہو۔
22.مومن کی خوشی چہرےپر اور غم دل میں ہوتا ہے
23.مومن کا سینہ کشادہ ہوتا ہے اور وہ اپنے آپ کو حقیر سمجھتا ہے، سر اٹھانے کو ناپسند کرتا ہے، سنی سنائی بات کو اچھی بات نہیں سمجھتا ۔
24.مومن وہ ہے جس کا چہرہ بشاش اور دل غمگین ہو۔
25.اسلام نام ہے سپردگی کا اور سپردگی نام ہے یقین کا۔
26.یقین کی نیند ،شک کی نماز سے بہتر ہے ۔