جھوٹی باتیں بتانے والا جنت میں داخل نہ ہوگا۔

تم کو اپنے پڑوسی سے لڑنا جھگڑنا نہیں چاہیے ، اس لئے کہ وہ تو اپنی جگہ پر ہی رہے گالیکن لوگوں میں تمہارا چرچا ہوتا رہے گا۔

علم کےبغیر عمل بیکار ہے اور علم بغیر عمل کے بیکار ہے۔

ہر روز بلکہ ہر گھڑی نیک عمل کی کوشش کرو۔

مجاہد کے ہر قدم کے عوض سات سونیکیاں لکھی جاتی ہیں، سات سودرجے بڑھائے جاتے ہیں اور اس کی سات سو خطائیں معاف کی جاتی ہیں۔

بخیل اور دنیا دار لوگ سودرہم میں سے اڑھائی درہم زکوٰتہ نکالتے ہیں لیکن صدیق لوگ اپنی زکوٰ تہ میں تمام مال صدقہ کر دیتے ہیں ۔

کافروں سے جہاد کرنا چھوٹا جہاد ہے لیکن نفس سے جہاد کرنا بڑا جہاد ہے۔

جو شخص جہنم کے سائے سے بچنا اور خدا کے سائے میں آنا چاہتا ہے ،اس کو چاہے کہ سختی کی بجائے رحم کرے۔

اللہ تعالیٰ کی عبادت میں سستی عام لوگوں لے لیے بدتر لیکن عالموں اور طالب علموں کےلیے بدترین ہے۔

جو خدا کے کاموں میں مصروف ہوجائے ، خدا اس کے کاموں میں مصروف ہو جاتا ہے۔

جو شخص اللہ تعالیٰ کی محبت کا مزہ چکھ لیتا ہے ، پھر اسے دنیا حاصل کرنے کی مہلت نہیں ملتی اور اسے انسانوں سے گھبراہٹ اور وحشت ہوتی ہے۔

لوگویاد رکھو کہ اللہ تعالیٰ اپنے شکر گزار بندوں کو بہت جلد نیک بدلہ دے گا۔ 

اگر تم خدا کی رحمت کے امیدوار ہو تو اس کی مخلوق پر رحم کرو۔

جس کے پاس جتنا علم ہوگا، وہ اللہ تعالیٰ سے اتنا ہی ڈرے گا، اور جتنا جاہل ہوگاوہ اللہ سے اتنا ہی بے خوف ہوگا۔

اللہ تعالیٰ تمہارا مددگار ہے ، اس کے سوا کسی میں کوئی قوت نہیں ۔ 

اس بات کو یاد رکھو کہ اللہ تعالیٰ تمہارا مددگار ہے اس کے سوا کسی میں کوئی قوت نہیں ۔ 

اس بات کو یاد رکھو کہ اللہ تعالیٰ ان لوگوں کی ضرور مدد کرتا ہے ، جو اس کے اور اس کے نبی ﷺ کے لیے قربانی دیتے ہیں ۔ 

جواسلام لائے گااس کے اسلام سے خود اس کا بھلا ہوگا، اور جو اسلام نہیں لائے گا وہ ہرگز خدا کا کچھ نہیں بگاڑے گا۔

جو شخص پانچ وقت کی نماز ادا کرتا ہے خدا تعالیٰ خود اس کا محافظ ہوتا ہے او رجو اللہ تعالیٰ کی حفاظت میں آگیا اسے کوئی نہیں مار سکتا ۔

جس قوم نے جہاد کوترک کیا وہ عذاب میں پھنس گئی ، اس پر اللہ ذلت اور رسوائی مسلط کر دیتا ہے ۔

خدا تعالیٰ انسانوں کے وہی اعمال قبول کرتا ہے جو صرف اس کی نیت سے کئے گئے ہوں جس آدمی کی جو نیت ہوتی ہے اس کے مطابق اسے اجر ملتا ہے۔

اچھے برے عمل کی جزا ء اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

Leave A Reply

Please enter your comment!
Please enter your name here