ہر لمحہ انسان زندہ مر جاتا ہے اور مردہ زندہ ہو جاتاہے یہ موت و پیدائش اس کے احساس و عمل کی محتاج ہے۔

ایک شریفانہ جواب تحمل اور خاموشی ہے 

ایک خوش مزاج شخص وہ ہے جو دوسروں کو خوش مزاجی عطا کرے۔

تلوار کا جو ہر مرد کے دل اور ہاتھ کی صفائی میں چھپا ہوا ہے 

جس کی قوت ارادی مضبوط ہو میں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔

برٹر ینڈرسل

زندگی کے سوا اور کوئی دولت نہیں ، اس میں محبت خوشی اور تعریف کی تمام قوتیں موجود ہیں۔

مرد عموما بزدل عورتوں کو پسند کرتے ہیں  ، تا کہ ان کی خفاظت کر کے ان کے آقا بن سکے ۔

اپنی خو شی کے لیے دوسروں کی مسرت کو خاک میں نہ ملا ؤ۔

اگر ہم جرائم کا انسداد کرنا چاہتے ہیں تو ہم کوئی ایسا کام نہ کریں جس کا شمار جرم کے زمرے میں آتا ہے ۔

ڈاکڑ سموئیل جانس 

انسان کا کردار اس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ کس شے سے خوش ہوتا ہے ۔

بدترین جھوٹ وہ ہے جس میں کچھ سچ بھی شامل ہو۔

عادت کی زنجریں دیکھنے میں کتنی چھوٹی نظر آتی ہیں لیکن آہستہ آہستہ اتنی مستحکم اور بڑی ہو جاتی ہیں کہ ساری زندگی توڑنے سے نہیں ٹوٹتی ۔

ایسی چیزیں حاصل کر لینا کوئی خوبی نہیں ہے خوبی اسے عمدہ طریقے سے استمال کرنے میں ہے ۔

کامیابی انہی لوگوں کو ملتی ہے جو کامیابی پر ایمان رکھتے ہیں۔

وکڑہیوگو

عورت خودداری اور حیا کا مجسمہ ہے۔

پرانا دوست سب سے بہترین آئینہ ہے 

شادی کا مطلب ایک دوسرے کے جسم پر حکومت کرنا نہیں بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ ایک کی کمی دوسرے سے پوری کی جائے ۔

تحمل بہترین مذہب ہے 

مزید اقوال پڑھنے کے لیے آپ ہمارے ویب سائیٹ کو وزیٹ کر سکتے ہیں 

Leave A Reply

Please enter your comment!
Please enter your name here