Home Blog

motivational batin in urdu

0
motivational batin in urdu

خاموشی کا اظہار نفرت کا سب سے بہتر طریقہ ہے 

انسان پاگل ہے کہ وہ ایک پتایا چیونٹی تک تو بنا نہیں سکتا مگر بیسیوں کو خدا بنالیتا ہے۔

کسی کو نصیحت نہ کرو کیونکہ بے وقوف سنتا نہیں اور عقل مند کو اس کی ضرورت نہیں

جب تک تم بنی نوع انسان میں سے حب الوطنی نام کی چیز نہیں نکال پھینکو گے تب تک دنیا میں کھبی امن قائم نہیں کر سکو گے۔

دنیا میں ان ہی لوگوں کی عزت ہوتی ہے جنہوں نے اپنے استا د کا احترام کیا۔

دولت مند اور سرمایہ داروں کی خیرات اور چندے سے چلنے والی انجمنیں ہمیشہ دولت مندوں کی طاقت اور موجودہ سرمایہ دارانہ نظام کو قائم رکھنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہیں وہ غریبوں کو صبر وتحمل کی تبلیغ و تلقین سے انقلابی جزبات کو ٹھنڈا کرتی رہتی ہیں تا کہ سرمایہ دار بے خوف و خطران کا خون چوستے رہیں ۔

میرے دوست کسی چیز کو بد صورت نہ کہو ، سوائے اس خوف کے کہ جس کی ماری ہوئی روح خود اپنے یاروں سے ڈرنے لگے۔

محبت دل کی صحرا میں ایک سرسبز و شاداب قطعہ زمین ہے جہاں فکر کے قافلے نہیں پہنچ سکتے ۔

جب سے مجھے پتہ چلا ہے کہ مخمل کے گدے پر سونے والوں کے خواب ننگی زمین پر سونے والوں کے خوابوں سے مختلف نہیں ہوتے تب سے خدائی انصاف پر مجھے پورا اعتماد ہوگیا ہے ۔

سخاوت یہ ہے کہ اپنی استطاعت سے زیادہ دو اور استغفنایہ ہے کہ اپنی ٖضرورت سے کم لو۔

میں ہی آگ ہوں ، میں ہی کوڑا کرکٹ ہوں، میری آگ میرے کوڑے کو جلا کر بھسم کر دے تو میں اچھی زندگی پاؤں گا۔

یاد رکھنا بھی ملاقات کی ایک شکل ہے اور بھلا دینا بھی تجرکی ایک صورت ۔

خواہشات کی جدو جہد علامت ہے اس بات کی کہ زندگی نظر چاہتی ہے۔

ارتکاب کی خواہش نہ پیدا ہونے کا نام ہے۔

کہتے ہیں کہ جہالت بے فکری کا گہوار ہے اور بے فکری راحت وآرام کا بستر۔

Hitler ka quotes in urdu

0
Hitler ka quotes in urdu

ہٹلرکے اقوال

جو قوم اپنی مرضی سے مطیع ہو جاتی ہے وہ اپنی سیرت کی جڑوں کی خود ہی کمزور کر لیتی ہے ۔

میں عام لوگوں کی کمزوری یا تامل کرنے والے شخص کی ذات سے اتنا متاثر نہیں ہوتا جتنا کہ بری اور ذہین کے پختہ آدمی کا اثر قبول کرتے ہیں۔ 

ایک بزدل آدمی کے ہاتھ میں دس پستول بھی پکڑا دو جب اس پر حملہ ہوگاتووہ ایک گولی بھی نہیں چلاسکے گا۔ لیکن بہادر بے دست و پا بھی میدان فتح کر لے گا۔ 

دنیا میں تمام تاریخ سا ز انقلابی واقعات تحریر کی وجہ سے نہیں تقریر کی وجہ سے رونما ہوتے ہیں ۔ 

محبت انسانی عظمت کے حقوق کے لیے دیمک کا کام دیتی ہے۔

ڈیل کارنیگی 

دوسرے کی حوصلہ افزائی کرو۔

جو انسان اپنے ہم جنسوں کے ساتھ دلچسپی نہیں رکھتا اس کو زندگی میں بہت سی سخت مصیبتوں کا سامنا کرتا پڑتا ہے 

دوسرے آدمی کی دلچسپی پر نظر رکھ کر اس سے گفتگو کیجئے ۔

اگر غلطی کی اصلاح مطلوب ہو تو کہو کہ اس کا دور کرنا آسان ہے ، اور جب کوئی کام دوسروں سے لینا مقصود ہو تو کہو وہ بہت سہل ہے ۔

اگر لوگوں کو ہم خیال بنا نا چاہتے ہو تو اپنے خیال کو دو تہائی کی طرح پیش کرو۔

دوسرے کے خیالات کی قدر کرو اورکسی سے یہ نہ کہو کہ وہ غلطی پر ہے ۔

گوئٹے 

عمل ہی زندگی کی نہ بدلنے والی حقیقت ہے اور حقیقی عمل وہ ہے جو لا حاصل نہ ہو۔

جو شخص ارادے کا پکا ہو وہ دنیا کو اپنی مرضی کو موافق ڈھال سکتا ہے۔

جو شخص کسی نصب العین کو مدنظر رکھ کر کوشش کرتا ہے اس کی محنت ضرور بار آور ہوتی ہے۔

مسرت تمام خوبیوں کی ماں ہے
شاعر کو نفع و نقصان سے بے نیاز ہو کر فن کی بے لوث خدمت کرنی چاہیے ۔

deep motivational quotes in urdu

0

ہر لمحہ انسان زندہ مر جاتا ہے اور مردہ زندہ ہو جاتاہے یہ موت و پیدائش اس کے احساس و عمل کی محتاج ہے۔

ایک شریفانہ جواب تحمل اور خاموشی ہے 

ایک خوش مزاج شخص وہ ہے جو دوسروں کو خوش مزاجی عطا کرے۔

تلوار کا جو ہر مرد کے دل اور ہاتھ کی صفائی میں چھپا ہوا ہے 

جس کی قوت ارادی مضبوط ہو میں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔

برٹر ینڈرسل

زندگی کے سوا اور کوئی دولت نہیں ، اس میں محبت خوشی اور تعریف کی تمام قوتیں موجود ہیں۔

مرد عموما بزدل عورتوں کو پسند کرتے ہیں  ، تا کہ ان کی خفاظت کر کے ان کے آقا بن سکے ۔

اپنی خو شی کے لیے دوسروں کی مسرت کو خاک میں نہ ملا ؤ۔

اگر ہم جرائم کا انسداد کرنا چاہتے ہیں تو ہم کوئی ایسا کام نہ کریں جس کا شمار جرم کے زمرے میں آتا ہے ۔

ڈاکڑ سموئیل جانس 

انسان کا کردار اس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ کس شے سے خوش ہوتا ہے ۔

بدترین جھوٹ وہ ہے جس میں کچھ سچ بھی شامل ہو۔

عادت کی زنجریں دیکھنے میں کتنی چھوٹی نظر آتی ہیں لیکن آہستہ آہستہ اتنی مستحکم اور بڑی ہو جاتی ہیں کہ ساری زندگی توڑنے سے نہیں ٹوٹتی ۔

ایسی چیزیں حاصل کر لینا کوئی خوبی نہیں ہے خوبی اسے عمدہ طریقے سے استمال کرنے میں ہے ۔

کامیابی انہی لوگوں کو ملتی ہے جو کامیابی پر ایمان رکھتے ہیں۔

وکڑہیوگو

عورت خودداری اور حیا کا مجسمہ ہے۔

پرانا دوست سب سے بہترین آئینہ ہے 

شادی کا مطلب ایک دوسرے کے جسم پر حکومت کرنا نہیں بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ ایک کی کمی دوسرے سے پوری کی جائے ۔

تحمل بہترین مذہب ہے 

مزید اقوال پڑھنے کے لیے آپ ہمارے ویب سائیٹ کو وزیٹ کر سکتے ہیں 

Thomas Babington Macaulay quotes

0
Thomas Babington Macaulay quotes

ایک باکردار آدمی باہمت ہوگا۔

جو شخص سب سے زیادہ سوچتا ہے وہی سب سے زیادہ کام کرتا ہے ۔

قانون اپنی شاہانہ غیر جانبداری سے امیر اور غریب دونوں ہی کے لیے یکساں طور پر پل کے نیچے سونا منع قراردے سکتا ہے۔

اپنی صلاحیتوں اور اپنے شعور کو خوش پوشی اور خوش خوار کی حد تک محدود نہ کرو بلکہ اپنے میدان کے شہسوار بن جاؤ۔

ایک جمہوری ملک میں اچھے شہری کی تعریف یہ کہ وہ اس زمہ داری کو بہ احسن پورا کرے جو اس پر عائد ہوتی ہے ۔ 

شر کی اجازت شر ختم کرنے کے لیے بھی نہیں دی جا سکتی ۔

والٹیر 

محنت ہمیں تین بڑی خوبیوں سے بچائے رکھتی ہے۔ بے لطفی ، بدی اور احتیاج غیر سے۔

مجھے میرے دوستوں سے بچاؤ دشمنوں سے بچنے کا انتظام میں خود کر لو گا۔

ہر ناکامی اپنے دامن میں کامرانی کے پھول لیے ہوئے ہے شرط یہ ہے کہ ہم کانٹوں میں الجھ کر نہ رہ جائیں۔

نیکی کرنا میری عبادت ہے اور خدا کے سامنے جھک جانا میرا مذہب ہے ۔ 

ایسا طریق تعلیم کس کام کا جو لڑکوں کو روزی کمانا سکھاتا ہے لیکن سلیقہ سے زندگی بسر کرنا نہیں سکھاتا ۔

بدی کے موقع دن میں سوبار ملتے ہیں لیکن نیکی کرنے کا موقع سال میں صرف ایک بار ملتا ہے۔

لارڈ میکالے 

تعلیم کا آغآز تو ماں کی گود سے شروع ہو جاتا ہے اس وقت ماں کا ہر لفظ بچے کے کردار کی تعمیر پر اثر ڈالتا ہے ۔ ہر ماں اور باپ کو یہ سمجھ لینا چاہیے ۔

امیروں کا خیال کہ غریب خوش اور بے غم ہوتے ہیں انتا ہی احمقانہ ہے جتنا کہ غریبوں کا یہ خیال ہے کہ امیر خوش و خرم ہوتے ہیں ۔

انسان کی حقیقی عظمت کا جائزہ اس کے اعمال سے لیا جاتا ہے ۔ 

تعلیم کا مقصد انسانی علم میں اضافہ کرنا ہی نہیں ہوتا اس کا مقصد انسانی ذہن کی تشکیل ہے۔

hazrat rabiay basri ka quotes

0
hazrat rabiay basri ka quotes

سوئی سے خواہ کیسا ہی کپڑا ہی کیوں نہ سیا جائے وہ ہمیشہ ہی تیز رہتی ہے بعینہٖ انسان کوبھی عمل عبادت میں رہنا چاہیے ۔

اللہ تعالی ٰعزوجل کے مشادہ میں غرق ہونے والے لوگوں کو اللہ تعالی عزوجل کی  مصنوعات  کا مشاہدہ کرنے کی

فرصت نہیں ہوتی ۔

کسی انسان کے دل میں دنیااورخدا کی محبت یکجا نہیں ہوسکتی۔

انسان کو دوسروں کے ساتھ ہاتھ پھیلا کر اللہ  تعالی ٰعزوجل کے حضورشرمندہ نہیں ہوناچاہیے ۔

جاہل وہ انسان ہے جو دنیا کو دوست رکھے اوراللہ تعالی کو بھول جائے۔ 

اللہ تعالی کی رضاسے بہتر اورفائدہ مند کوئی شے نہیں ہےاس لئے اس کی رضا پرراضی وشاکررہنا چاہیے ۔

اے اللہ تعالیٰ اگر تیری عبادت خوف سے کروں تو مجھےدوزخ میں جلا اور اگر صرف تیری خاطر تیری پرستش کرتی ہوں تو مجھے اپنے جمال لازوال سے محروم نہ رکھ  ۔

ثواب اور مغفرت کی امید اس وقت رکھو جب نیک اعمال اور عبادت کثرت کے باوصف کم تر نظرآئیں۔

اللہ تعالیٰ کے متعلق کبھی بھی برا گمان نہ رکھو ورنہ برباد ہو جائو گے۔

دل کو قابو میں رکھنا اور اختیار ہونے پر نا جائز خواہشات کو روکناہی مردانگی ہے۔

صدیق شہید عورت کی کوکھ سے جنم لیتے ہیں اور اسی میں پرورش پا کر بلند مقام تک پہنچتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ کی طلب اور نفس دونوں یکجانہیں ہوتے۔

ایمان کامل کی دولت ان کو ملتی ہے جو اللہ تعالیٰ کے مقرب محبوب ہوتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ پر توکل کرنے والا کبھی مسائل کا شکار نہیں ہوتا۔

جہنم کے خوف اور جنت کی طلب سے بے نیاز ہو کر عبادت کرنے سےانسان مقام محمود تک پہنچ سکتا ہے ۔

دنیا خدا کی ملکیت ہے اسے دنیا والوں سے مانگ کرپستی میں نہ  گرو۔

دنیا اسے لوگوں کی مانند ہے جو بظاہر دوست ہے لیکن اندر سے دشمن ہے۔

اللہ تعالیٰ کے کرم سے وہی لطف اندوز ہوتا ہے جسے اللہ تعالیٰ نے اپنا قرب عطا کردیا ہے ۔

جس سےاللہ تعالیٰ راضی ہوجائے اس کے رزق میں کمی نہیں ہوتی۔

 

Hazrat ali R.A ka ideas quotes and batian

0
Hazrat ali R.A ka ideas quotes and batian

موت قریب ہے ساتھ صرف تھوڑی دیر ہے۔

ہر عقل مند آدمی مغموم اور ہر عارف فکر مند رہتا ہے 

ہر وہ شخص جو دوسرے سے خوش رہے، وہ آرام میں رہتا ہے۔

فتنوں کا سبب کینہ اور بغض ہے۔

ظالم کا انجام ہلاکت ہے ۔

کمزوروں پر رحم کرنا اللہ تعالیٰ کی رحمت نازل ہونے کا سبب ہے ۔

انسان کی عقل کا امتحان خوشی اور غمی کے وقت معلوم ہو سکتا ہے ۔

بد خلقی کے سوا ہر مرض کا علاج ممکن ہے۔

ہر شے عقل کی محتاج ہے ، جبکہ عقل ادب کی محتاج ہے۔

براچہرہ وہ ہے جو بے حیا ہو۔

عقل مند وہ ہے جو اپنی زبان کو بند رکھے ۔

لوگوں پر احسان کرنے سے قدر بڑھتی ہے اور خاموشی سے عزت ووقار میں اضافہ ہوتا ہے ۔

بخل کرنے سے عیب بڑھ جاتے ہیں

بار بار غور کرنے سے شک دور ہو جاتا ہے 

عقل سے علوم کی چوٹی تک رسائی حاصل ہوتی ہے اور صبر سے بڑے کام اور مطلب حاصل ہوتے ہیں

صبر کرنا عقل مندی کی نشانی ہے اور بے قراری سے نقصان کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوتا ۔

تمہارا قاصد تمہاری بزرگی کا ترازو ہے ۔ 

نیک نیتی سے کامیابی حاصل ہوتی ہے ؎

حرص سب سے پہلا لالچ ہے ؎

قناعت ایک بڑا خزانہ ہے اور باعث تعریف ہے۔

مصیبت میں صبر کرنا ثواب کو دعوت دینا ہے 

محبت آنکھ سے ظاہر ہوتی ہے اور موت زبان سے ۔

غصہ پی جانا بردباری کا پھل ہے ۔

غضب طیش کی سواری ہے۔

جس شخص کی نیت خراب ہو، وہ ہمیشہ غم وفکر میں مبتلا رہتا ہے۔

دشمن پر احسان کرنا بڑی کامیابی ہے ۔

عقل مند وہ جو دوسروں کے گناہ معاف کردے ؎

علم سب سے بہترین وراثت ہے 

دوستوں سے مشورہ لینا عین ہدایت ہے 

بھید کو ظاہر کرنا بے وقوفوں کی خصلت ہے۔

دنیا محبت کا گھر ہے اور خواہش پرستی فتنوں کی سواری ہے 

زیادہ مزاق کرنا بے وقوفی ہے 

جھوٹا آدمی ذلت کے گڑھے کے کنارے پر کھڑا ہے ؎

صلہ رحمی مال کو بڑھاتی ہے اور عمر کو زیادہ کرتی ہے ۔

Hazrat Umer R.A ka ideas

0
Hazrat Umer R.A ka ideas

جب کوئی بات معلوم نہ ہو تو صاف صاف کہنا چاہیے کہ نہیں معلوم اللہ بہتر جانتا ہے کہنے سے کیا حاصل ۔

فتح و شکست کا دارومدار فوج کی کمی بیشی پر نہیں ہوتا ، خدا کی مدد پر ہوتا ہے ۔ 

مسلمان پر چاہئے کتنی سخت مصیبت آئے ۔خدا اس کےبعد اس کو ضرور عافیت عطا کرتا ہے ، ایک مصیبت دو عافیتوں (دنیوی اور آخروی )پر ہرگز غالب نہیں آسکتی ۔

مجلس میں جب تک رہوسیدھے بیٹھو، جب گھر جاؤ تو جس طرح چاہو اٹھو بیٹھو تمہیں اختیار ہے ۔

خط لکھتے وقت تاریخ بھی لکھا کرو۔

اللہ کے فرمانبردار بندوں سے جو باتیں سنو ، ان کو یاد رکھو کیونکہ ان پر امور صادقہ آشکار ہوتے ہیں۔

جو لوگ گناہ کی خواہش کے باوجو د اس سے آلودہ نہیں ہوتے وہ لوگ ایسے ہوں گے جن کو خدا تقویٰ کی آزمائش میں ڈالتا ہے ، ان کی مغفرت ہوگی اور وہ عمدہ انعام پائیں گے۔ 

دنیا تھوڑی سی لو تو زندگی آزاد نہ بسر کرو گے۔ 

جس حاکم کی نیت پاک صاف ہوتی ہے خدائے پاک خود اس کی رعایا کے ساتھ معاملات کو سلجھا دیتا ہے اور جو حاکم رعیت کے ساتھ ریاکاری سے پیش آتا ہے خدا اس کو رسوا کر دیتا ہے ۔

قاضی کو اس بات کو اجازت نہ ہونی چاہیے کہ وہ اپنی ملازمت کےدوران کوئی دوسرا کام کرے ۔ 

جب دو جھگڑنے والے اپنا تصفیہ لے کر آئیں تو مدعی سے گواہ عادل طلب کرواور مدعاعلیہ سے حلف لو۔

انصاف اگرچہ نرم نظر آتا ہے مگر اس میں ظلم وباطل مٹانے کی بے پناہ قوت ہے اور ظلم سے خواہ وہ کتنا ہی سخت ہو ،کفر اور زیادہ پھیلتا ہے۔

عدالت میں نہ کسی سے لڑو نہ  جھگڑو ، نہ کوئی چیز خریدو اور نہ بیچو اور جب غصے میں ہو تو کوئی مقدمہ فیصل نہ کرو۔

علم عمر کی کمی یا زیادتی پر منحصر نہیں ہوتا ۔

میں اس خدا کا سپاس گزار ہو ں،جس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور اس کے نبی ﷺ پر درود بھیجتا ہوں ، خدا کے حکم اور منشاء کو بدلنے کی کسی میں طاقت نہیں ، لوح محفوظ میں جس شخص کو کافر لکھ دیا گیا ہے اس کو کھبی ایمان نصیب نہیں ہوسکتا ۔

Hazrat Abu Baker sadique R.A ka ideas

0
Hazrat Abu Baker sadique R.A ka ideas

جھوٹی باتیں بتانے والا جنت میں داخل نہ ہوگا۔

تم کو اپنے پڑوسی سے لڑنا جھگڑنا نہیں چاہیے ، اس لئے کہ وہ تو اپنی جگہ پر ہی رہے گالیکن لوگوں میں تمہارا چرچا ہوتا رہے گا۔

علم کےبغیر عمل بیکار ہے اور علم بغیر عمل کے بیکار ہے۔

ہر روز بلکہ ہر گھڑی نیک عمل کی کوشش کرو۔

مجاہد کے ہر قدم کے عوض سات سونیکیاں لکھی جاتی ہیں، سات سودرجے بڑھائے جاتے ہیں اور اس کی سات سو خطائیں معاف کی جاتی ہیں۔

بخیل اور دنیا دار لوگ سودرہم میں سے اڑھائی درہم زکوٰتہ نکالتے ہیں لیکن صدیق لوگ اپنی زکوٰ تہ میں تمام مال صدقہ کر دیتے ہیں ۔

کافروں سے جہاد کرنا چھوٹا جہاد ہے لیکن نفس سے جہاد کرنا بڑا جہاد ہے۔

جو شخص جہنم کے سائے سے بچنا اور خدا کے سائے میں آنا چاہتا ہے ،اس کو چاہے کہ سختی کی بجائے رحم کرے۔

اللہ تعالیٰ کی عبادت میں سستی عام لوگوں لے لیے بدتر لیکن عالموں اور طالب علموں کےلیے بدترین ہے۔

جو خدا کے کاموں میں مصروف ہوجائے ، خدا اس کے کاموں میں مصروف ہو جاتا ہے۔

جو شخص اللہ تعالیٰ کی محبت کا مزہ چکھ لیتا ہے ، پھر اسے دنیا حاصل کرنے کی مہلت نہیں ملتی اور اسے انسانوں سے گھبراہٹ اور وحشت ہوتی ہے۔

لوگویاد رکھو کہ اللہ تعالیٰ اپنے شکر گزار بندوں کو بہت جلد نیک بدلہ دے گا۔ 

اگر تم خدا کی رحمت کے امیدوار ہو تو اس کی مخلوق پر رحم کرو۔

جس کے پاس جتنا علم ہوگا، وہ اللہ تعالیٰ سے اتنا ہی ڈرے گا، اور جتنا جاہل ہوگاوہ اللہ سے اتنا ہی بے خوف ہوگا۔

اللہ تعالیٰ تمہارا مددگار ہے ، اس کے سوا کسی میں کوئی قوت نہیں ۔ 

اس بات کو یاد رکھو کہ اللہ تعالیٰ تمہارا مددگار ہے اس کے سوا کسی میں کوئی قوت نہیں ۔ 

اس بات کو یاد رکھو کہ اللہ تعالیٰ ان لوگوں کی ضرور مدد کرتا ہے ، جو اس کے اور اس کے نبی ﷺ کے لیے قربانی دیتے ہیں ۔ 

جواسلام لائے گااس کے اسلام سے خود اس کا بھلا ہوگا، اور جو اسلام نہیں لائے گا وہ ہرگز خدا کا کچھ نہیں بگاڑے گا۔

جو شخص پانچ وقت کی نماز ادا کرتا ہے خدا تعالیٰ خود اس کا محافظ ہوتا ہے او رجو اللہ تعالیٰ کی حفاظت میں آگیا اسے کوئی نہیں مار سکتا ۔

جس قوم نے جہاد کوترک کیا وہ عذاب میں پھنس گئی ، اس پر اللہ ذلت اور رسوائی مسلط کر دیتا ہے ۔

خدا تعالیٰ انسانوں کے وہی اعمال قبول کرتا ہے جو صرف اس کی نیت سے کئے گئے ہوں جس آدمی کی جو نیت ہوتی ہے اس کے مطابق اسے اجر ملتا ہے۔

اچھے برے عمل کی جزا ء اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

hazrat Musa A.S ka ideas

0
hazrat Musa A.S ka ideas

جو اپنے آپ کو برا بنا لے گا، اور جو کوئی چھوٹا بنائے گا اسے بڑآ کہا جائے گا۔

صالح عمل وہ ہے جس پر لوگوں کی ثنا کی امید رکھی جائے ۔

افعال گناہ غرور عبادات سے بدر جہابہتر ہے۔

قسم بالکل نہ کھاؤ ، بلکہ تمہارا کلام “ہاں یا نہیں نہیں” ہو لیکن اس سے زیادہ جو ہے وہ بدی ہے 

مبارک ہیں وہ جو راست بازی کے سبب ستائے گئے ہیں، کیونکہ فی الاخر آسمان کی بادشاہت انہی کی ہے۔

جوکی روٹی کھانا ، صاف پانی پینا اور کھلے میدانوں سو رہنا مرنے والے کے لیے بہت ہے۔

ان سے ڈرو جو بدن کو قتل کرتے ہیں اور بعد اس کے کچھ نہیں کرتے، بلکہ صرف اس سے ڈرو، جس کو قتل کرنے کے بعد اختیار ہے کہ جہنم میں ڈالے ، ہاں میں تم سے کہتا ہوں کہ صرف اس سے ڈرو۔

جب تم روزہ رکھو تو ریا کاروں کی طرح اپنی صورت بہ بناؤ تاکہ لوگ تمہیں روزہ دار جانیں ، جو ایسا کرتے ہیں وہ اپنا اجر پا چکے ہیں۔

دنیا کے مال و اسباب پر مغرور مت ہو، کیا خبر کہ اس رات تیری جان تجھ سے طلب کر لی جائے ۔ 

بے عمل عالم کی مثال ایسی ہے  جیسے اندھے کے ہاتھ میں مشعل ، لوگ اس سے روشنی حاصل کرتے ہیں وہ خودروشنی سے محروم ہے۔

ننانوے راست بازوں کی نسبت ، جو توبہ کی حاجت نہیں رکھتا ایک توبہ کرنے والے گناہگار کی بابت آسمان پر زیادہ خوشی ہوگی۔ 

اگر تم لوگوں کے قصور معاف نہیں کرو گے تو خدا تعالیٰ تمہارے قصور معاف نہ کرے گا۔

کسی کی عیب جوئی نہ کرو ک تمہاری عیب جوئی بھی نہ کی جائے جس پیمانے سے تم ناپتے ہو، اس سے تمہارے واسطے نا پا جائے گا۔

شریر کا مقابلہ نہ کر بلکہ جو تیرے داہنے گال پر طمانچہ مارے تو دوسرا گال بھی اس کی طرف پھیر دو ، اور جو تجھ سے قرض چاہے اس سے منہ نہ موڑ۔

yahya barmaki ka quotes in urdu

0
yahya barmaki ka quotes in urdu

جب بادشاہ کی صحبت میسر ہو تو اس کے ساتھ ایسا برتاؤ کرنا چاہیے جس طرح عاقل عورت اپنے بے وقوف شوہر کو راضی کرتی ہے ۔ 

جو اچھی بات سنو لکھ لو اور جو لکھو اسے حفظ کر لو۔ جو حفظ کرو اسے بیان کرو۔ 

جو لوگ دولت دنیا کے طالب ہیں اگر وہ زمانے کی سختیاں نہ اٹھا سکیں تو پھر اپنے مقصد میں نا کامیاب ہونے کی شکایت نہ کریں۔

جو لوگ ہم سے پہلے تھے وہ ہمارے لیے قابل اقتداء ہیں اور جو ہمارے بعد ائیں گے ہم ان کے واسطے عبرت ہیں۔

جس راگنی سے طبیعت میں سروریارقت پیدا ہو۔ یا رنج وغم کا اثر محسوس ہو تو وہ البتہ راگنی ہے باقی مصیبت اور درد سر ۔ 

جس شخص میں فیاضی اور علم تکبر کے ساتھ ہو۔ اس سے یہ کہیں بہتر ہے کہ اس میں بخل اور جہل حلم کے ساتھ ہو۔

انسان کے جسم سے خون خارج کرنے کے دو نشتر ہیں جن میں پہلا نشتر مفلس کو دولت کثیرکی خواہش سے اور دوسرا نشتر باوجود کمزوری کے دوسروں پر برہمی ۔ 

قوانین قدرت سے انحراف کرنے والا سزا سے اپنے آپ کو محفوظ نہیں کر سکتا ۔ 

بہترین امتحان وہ ہے جو اقبال کے زمانہ میں خدا کا شکر گزار ہو اور ادبار کے وقت صبر اختیارکرے ۔ 

جو لوگ دولت و دنیا کے طالب ہیں اگر وہ زمانہ کی سختیاں نہ جھیل سکیں تو پھر اپنے مقصد میں ناکامی کی شکایت نہ کریں ۔ 

نفسانی خواہشوں کو ترقی دینے والا ہر قسم کی ترقی کا بوجھ اپنے کندھوں پر نہیں اٹھا سکتا ۔ 

جس طرح شہد کی مکھی پھول کو قائم رکھ کر اس میں صرف شہد لے لیا کرتی ہے علیٰ ہزا حکمران کو لازم ہے کہ رعایا کی حثیت قائم رکھ کر ان سے محاصل وصو ل کرے۔