١.ہم دولت سے ہم نشین خرید سکتے ہیں دوست نہیں ۔

٢.جس کا لباس باریک اور ہلکا ہو گا، اس کا ذہن بھی ضعیف ہوگا۔

٣.ہم دولت سے نرم بستر خرید سکتے ہیں نیند نہیں۔

٤.لو گوں کی نیکیوں کو ظاہر کرنا چاہئے ، اور برائیوں سے چشم پوشی لازمی ہے۔

٥.عاقل وہ ہے جو آپنے آپ کو ملامت کرے اور خدا تعالیٰ کی عبادت و اطاعت میں مشغول رہےاحمق وہ ہے جو نفس پرست ہو اور خدائے برتر سے غافل ۔

٦.کلام میں نرمی اختیارکرو، لہجے کا اثر الفاظ سے زیادہ ہوتا ہے ۔

٧.امیدیں چھوٹی ہوں تو عمل درست رہتے ہیں ۔

٨.اس علم کی تلاش کی تلاش کرو جو موت کے وقت اور روز آخرت تمہارے کام آئے گا۔

٩.گناہ سے پاک انسان دلیر اور عیبی بزدل ہوتا ہے ۔

١٠.خالق سے ایسا معاملہ کرو جیسا کہ تم اپنے غلام سے اپنے لئے کرانا چاہتے ہو۔

١١.جو شخص زیادہ مال رکھتا ہو اس کے لئے کسب کرنے سے عبادت کرنا بہتر ہے ۔

١٢.مجلس میں تکیہ لگا کر بیٹھنا مکروہ ہے اور نشان تکبر مگر سوائے عزر کے ۔

١٣.جو کسب حلال نہ کر سکے اس کا نکاح نہ کرنا بہتر ہے ، کیونکہ کسب حرام ایسا گنا ہ ہے کہ کوئی نیکی اس کا تدارک نہیں کر سکتی ۔

١٤.گری ہوئی چیز کا بغیر اطلاع قبضے میں کر لینا لوٹنے کی مانند ہے۔

١٥.جو کچھ خدا نے حکم دیا ہے اس کی تعمیل کرنے اور جن کاموں کو خدائے برترنے منع فرمایا ہے اس سے باز رہنے کا نام تقویٰ ہے 

١٦.اپنے آپ کو سب سے بہتر سمجھنا جہالت ہے بلکہ ہر شخص کو اپنے سے بہتر سمجھنا چاہیے۔

١٧.غریب مہمان آئے تو قرض لے کر بھی تکلف کر۔

١٨.مجلس کے اند ر بیٹھ کر قریب تر لوگوں کی مزاج پرسی کرو ، میزبان کو انتظار میں مت ڈالو ، مقررہ وقت پرآنا واجب ہے ۔

١٩.محتاج کو مہلت دینے میں کوئی احسان نہیں بلکہ عدل وانصاف ہے۔

Leave A Reply

Please enter your comment!
Please enter your name here