ایک باکردار آدمی باہمت ہوگا۔

جو شخص سب سے زیادہ سوچتا ہے وہی سب سے زیادہ کام کرتا ہے ۔

قانون اپنی شاہانہ غیر جانبداری سے امیر اور غریب دونوں ہی کے لیے یکساں طور پر پل کے نیچے سونا منع قراردے سکتا ہے۔

اپنی صلاحیتوں اور اپنے شعور کو خوش پوشی اور خوش خوار کی حد تک محدود نہ کرو بلکہ اپنے میدان کے شہسوار بن جاؤ۔

ایک جمہوری ملک میں اچھے شہری کی تعریف یہ کہ وہ اس زمہ داری کو بہ احسن پورا کرے جو اس پر عائد ہوتی ہے ۔ 

شر کی اجازت شر ختم کرنے کے لیے بھی نہیں دی جا سکتی ۔

والٹیر 

محنت ہمیں تین بڑی خوبیوں سے بچائے رکھتی ہے۔ بے لطفی ، بدی اور احتیاج غیر سے۔

مجھے میرے دوستوں سے بچاؤ دشمنوں سے بچنے کا انتظام میں خود کر لو گا۔

ہر ناکامی اپنے دامن میں کامرانی کے پھول لیے ہوئے ہے شرط یہ ہے کہ ہم کانٹوں میں الجھ کر نہ رہ جائیں۔

نیکی کرنا میری عبادت ہے اور خدا کے سامنے جھک جانا میرا مذہب ہے ۔ 

ایسا طریق تعلیم کس کام کا جو لڑکوں کو روزی کمانا سکھاتا ہے لیکن سلیقہ سے زندگی بسر کرنا نہیں سکھاتا ۔

بدی کے موقع دن میں سوبار ملتے ہیں لیکن نیکی کرنے کا موقع سال میں صرف ایک بار ملتا ہے۔

لارڈ میکالے 

تعلیم کا آغآز تو ماں کی گود سے شروع ہو جاتا ہے اس وقت ماں کا ہر لفظ بچے کے کردار کی تعمیر پر اثر ڈالتا ہے ۔ ہر ماں اور باپ کو یہ سمجھ لینا چاہیے ۔

امیروں کا خیال کہ غریب خوش اور بے غم ہوتے ہیں انتا ہی احمقانہ ہے جتنا کہ غریبوں کا یہ خیال ہے کہ امیر خوش و خرم ہوتے ہیں ۔

انسان کی حقیقی عظمت کا جائزہ اس کے اعمال سے لیا جاتا ہے ۔ 

تعلیم کا مقصد انسانی علم میں اضافہ کرنا ہی نہیں ہوتا اس کا مقصد انسانی ذہن کی تشکیل ہے۔

Leave A Reply

Please enter your comment!
Please enter your name here