١.میں نے درندوں ،کفتاروں اور بھیڑیوں کو جانچا ۔ ان کے ساتھ رہا وہ میرے ساتھ رہے اورمیں ان پر غالب آگیا، لیکن بدخلق شخص مجھ پر غالب آگیا۔

٢.میں آزادوں اور غلاموں کا مالک رہا مگر سوائے میری خواہش کے کوئی اور میرا مالک مجھ پر غالب نہ ہوا۔

٣.تنگیوں نے میری مزاحمت کی مگر بد خلقی جیسی کسی نے میری مزاحمت نہیں کی ۔

٤.دشمنوں نے مجھ سے دشمنی کی مگر میں نے جب کہ میں جاہل ہو ں اپنے نفس سے بڑھ کر کوئی دشمن نہیں دیکھا۔

٥.میں نے سمندروں میں سفر کیا اور خطروں کو دیکھا ۔مگر ظالم بادشاہ کے دروازے پر کھڑے ہونے سے زیادہ خطرہ بہ دیکھا ۔

٦.میں نے اپنے نفس سے راحت طلب کی تو میں نے اس کے بے فائدہ چیز کو چھوڑ دینے کے سوا کسی چیز کو اس کے لئے زیادہ راحت دینے والا نہ پایا۔

٧.میں نے عمدہ کھانے کھائے اور نشہ آور چیزوں کو پیا ، لیکن میں نے صبر وامن سے زیادہ لزیز کسی چیز کو نہ پایا ۔

٨.میں نے اس چیز پر غور کیا جو عزت والے کو ذلیل بنا دیتی ہے اور طاقت کو توڑ دیتی ہے تو میں نے فاقہ کشوں اور حاجت مندوں سے زیادہ زلیل کسی کو نہیں دیکھا ۔ 

٩.میں نے ناداری اور مفلسی کے کوہ گرانبار کو اٹھایا لیکن کمینے کے محتاج ہونے کی نسبت ان کو ہلکا پایا-

١٠.میں نے ملک الموت کو جاں کنی کے فرائض انجام دیتے دیکھا۔مگر قرض خواہ سے زیادہ سخت جان نکالنے والا ملک الموت کسی کو نہ پایا۔

١١.ایسا عالم جو زاہد نہ ہو یا ایسا زاہد جو عالم نہ ہو ۔ دین کو ان دو اشخاص سے شیطان سے زیادہ اندیشہ ہے ۔

١٢.ایک دوست صادق کا حصول نعمائے الہی میں سے بہتر نعمت ہے ۔

١٣.طلب کرنے والوں نے مجھے طلب کیا۔مگر میری برائی جیسا کسی پانے والے نے مجھے نہ پایا۔

١٤.بسا اوقات انسان کی موت اس بات میں ہوتی ہے جس کی وہ خواہش کرتا ہے

١٥.میں نے معلوم کیا کہ کون سی قاتل بیماری ہے اور کہاں سے آتی ہے تومیں نے معلوم کیا کہ وہ خدا تعالیٰ کی نافرمانی سےآتی ہے ۔

١٦.اکژ اوقات  انسان کی موت اس بات میں ہوتی ہے جس کی وہ خواہش کرتا ہے ۔

١٧.میں انگاروں میں چلا اور گرم ریت کو پامال کیا مگر میں نے غصہ سے زیادہ گرم چیز نہیں دیکھی ۔

١٨.میں نے اپنے نفس کے لئے راحت طلب کی تومیں نے اس کے بے فائدہ چیز کو چھوڑ دینے کے سوا کسی چیز کو اس کے لئے زیادہ راحت دینے والا نہ پایا۔ 

١٩.میں نہایت دور دراز خطر ناک مقامات میں پڑا رہا مگر اپنی زبان سے زیادہ ضرررساں چیز میں نہیں پڑا۔

٢٠.طلب کرنے والے نے مجھے طلب کیا مگر میری برائی جیسا کسی رونے والے نے مجھے نہ پایا۔

Leave A Reply

Please enter your comment!
Please enter your name here