١.اس پر تعجب ہے کہ انسان موت کا یقین رکھتا ہے اور پھر بھی قہقہے لگاتا ہے
٢.غم دنیا دل کو تاریک اور غم آخرت دل کو روشن کرتا ہے
٣.وہ علم جس کی آڑ میں دنیا حاصل کی جائے بہت برا ہے
٤.لوگو خدا سے ڈرو ، اور مال و دولت کے فتنہ میں پڑنے سے اپنے آپ کو بچاؤ ، واقعہ یہ ہے کہ دنیا اور دنیا کا مال و متا ع بیکار ہے
٥.افسوس ہے کہ جانور تک آپنے مالک کو پہچانتا ہے مگر انسان آپنے حقیقی مالک کو نہیں پہچانتا ۔
٦.عالیشان مکان کی چاہت کرنے والے کو قبر یاد رکھنی چاہیے ۔
٧.نفیس لباس کے مالک کوکفن نہیں بھولنا چاہیے ۔
٨.مسلمانوں خدا چاہتا ہے کہ تم فرمانبردار اور مطیع رہو اورمصیبت اور باہمی اختلافات سے بچو۔
٩.لوگوں مٹ جانے والی چیز کو چھوڑ دو اور باقی رہنے والی چیزوں کو اختیار کرو۔
١٠.دنیا جس کے لیے قید خانہ ہے قبر اس کے لیے آرام گاہ ہے
١١.سخاوت پھل ہے مال کا ،عمل پھل ہے علم کا اور رضائے الہی اخلاص کا پھل ہے
١٢.اسلام میں جاہلیت کی باتیں مت دہراؤ
١٣.میرے رب کی رحمت ہر چیز میں شامل ہے
١٤.خدا اپنے بندوں پر بڑا مہربان ہے مجھے امید ہے کہ وہ اپنی رحمت سے میرے اور تمہارے قصور معاف کر دے گا۔
١٥.لوگوں مجھ کو رہنمائی کی اہم خدمت سونپی گئی ہے اس کام میں مجھے صرف خدا ہی کی مدد درکار ہے
١٦.اللہ کی نعمتوں کو یاد رکھو ، جو تم کو عطا کی گئی ہے
١٧.ہر قوم کو ایک سردار کی ضرورت ہوتی ہے جو اس کی شیرازہ بندی کرتا ہے اور اس کی تنظیم برقرار رکھتا ہے
١٨.ایمان کی حقیقت سے اس وقت تک آگاہی نہیں ہوتی جب تک فقر کو غناء سے زیادہ عزیز نہ رکھا جائیں
١٩.افضل ترین درجہ ایمان کا یہ ہے کہ تم ہر وقت خدا کو اپنے ساتھ سمجھتے ۔
٢٠.خدا سے سوداگری کرو تا کہ صدقات و حسنات کر کے دونوں جہانوں میں خوب نفع کماؤ۔
٢١.دنیا میں مجھے تین باتیں بہت عزیز ہیں بھوکوں کو کھانا کھلانا ، ننگوں کو کپڑا پہنانا ، اور قرآن پڑھنا اور پڑھانا۔