Home Islamic Quotes Islamic heart touching Quotes in Urdu text

Islamic heart touching Quotes in Urdu text

0
30
Islamic heart touching Quotes in Urdu text

دل کو چھو لینے والے اردو میں  اسلامی  اقوال

١.انسانی زندگی ایک ایسی پتنگ ہے جس کی ڈور محبوب حقیقی کے ہاتھ میں ہے۔

٢.پیارومحبت اور فیض عشق کا چشمہ تلاش کرنا چاہتے ہوتودنیا کے غم سے گزر جائو۔

٣.عاشق صادق وہ ہے کہ اپنے محبوب سے کوئی گلہ شکایت نہیں کرے اور ہر حالت میں راضی بر ضارہ کر محوطلب و جستجورہتے ہیں۔

٤.شیخ جاہل وہ ہے جس کا ظاہر بڑا پاک صاف اور اندر سے باطن گناہوں کی آلودگی سے لتھڑا ہوا ہو۔

٥.سب سے بہترین عمل یہ کہ انسان صرف محبوب حقیقی سےہی رشتہ محبت استور کرے۔

٦.اگر بر گزید بننے کے خواہاں ہو تو اللہ والوں کی انمول اور بیش قیمت باتوں پر غورو فکرکرو اورعمل کرو۔

٧.نگاہ پاکیزگی یہ ہے کہ وہ کبھی بھی اس دنیا کے فریب میں نہیں آتے۔

٨.دنیا میں انتہائی خوش نصیب انسان وہ ہے جسے اس کا محبوب پہچانے۔

٩.یہ دنیا سراسر فانی ہے لٰہذا دل لگانےکے قابل نہیں۔

١٠.اگر عشق الٰہی کی دولت چاہتے ہو تو دنیاوی دولت اور خواہشات سے ہاتھ دھو۔

١١.دنیاوی زندگی کو جاننا چاہتے ہو تو جنگل کی اندھیری رات (قبر) کا تصور اپنے من میں سجائو۔

١٢.نیک اعمال کمانا چاہتا ہے تو اپنے نفس کے چور کو اپنے من سے مارو بھگا۔

١٣.جب تک نفس امارہ اور دنیاوی خواہشات سے کنارہ کشی اختیار نہ کی جائےفقیری تخت وتاج حاصل نہیں ہوا کرتا۔

١٤.جب تک عمل یقین حاصل نہ ہو تو انسان بارگاہ الٰہی تک رسائی  نہیں پاسکتا۔

١٥.محبوب حقیقی کو حاصل کرنا چاہتے ہو تو خلوص دل سے عبادت، ذکرو فکر اپنائو ۔

١٦.دنیاوی مال و دولت اور حسن بے نازاور بے وفا اشیاء ہیں ان سے دل لگانے کا کیا فائدہ ۔

١٧.اے انسان تو تکبر اور انسان چھوڑ دے ورنہ تو عرفان نفس نہیں پا سکتا ۔

١٨.جب تک مرنے سے پہلے نہیں مرے گے حقیقی زندگی نہ پاسکو گے۔

 

NO COMMENTS

Leave A Reply

Please enter your comment!
Please enter your name here