نرمی اور روکھا پن 

رسول اللہ ﷺ نے فرمایاکہ بیشک اللہ تعالی مہربان ہیں اور پسند کرتے ہیں نرمی کو اور نرمی پر ایسی نعمتیں دیتےہیں کہ سختی پر نہیں دیتے۔

اور فرمایاجوشخص محروم رہا نرمی سے وہ ساری بھلائیوں سے محروم ہوگیا۔

کسی کے گھر میں جھانکنا

رسول اکرم ﷺ نے فرمایاجب تک اجازت نہ لے لے ، کسی کے گھر میں جھانک کر نہ دیکھےاگر ایسا کیا تو یوں سمجھو کہ اندر ہی چلا گیا۔

بعض عورتوں کو ایسی شامت سوار ہوتی ہے کہ دولہا دولہن کو جھانک جھانک کر دیکھتی ہیں بڑی بے شرمی کی بات ہے بڑی بے شرمی کی بات ہے حقیقت میں جانکنے میں اور کواڑ کھول کر اند ر چلے جانے میں کیا فرق ہے بڑے گناہ کی بات ہے 

غصہ کرنا

ایک شخص نے رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا کہ مجھ کو کوئی ایسا عمل بتلائیے جو مجھ کو جنت میں داخل کرے۔آپ ﷺ نے فرمایا غصہ مت کرنا اور تیرے لئے بہشت ہے 

غیبت کرنا

رسول اللہﷺ نے جو شخص دنیا میں اپنے مسلمان بھائی کا گوشت کھائے گا یعنی غیبت کرے گا اللہ تعالی قیامت کے دن مردار گوشت اس کے پاس لائیں گے اور اس سے کہا جائے گا کہ جیساتو نے زندہ کو کھایا تھا اب مردہ کو بھی کھا ، پس وہ شخص اس کو کھائے گا اور ناک بھوں چڑھاتا جائےگا اور غل مچاتا جائے گا۔

چغلی کھانا

رسول اللہ ﷺ نے چغل خور جنت میں نہ جائے گا۔

کسی پر بہتان لگانا

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جو شخص کسی مسلمان کو ایسی بات لگائے جو اس میں نہ ہو اللہ تعالی اس کو دوزخیوں کے لہوں اور پیپ کے جمع ہونے کی جگہ رہنے کو دیں گے یہاں تک کہ اپنے کہے سے باز آئےاور توبہ کرلے

اپنے آپ کو سب سے کم سمجھنا

رسول اللہ نے فرمایا جو شخص اللہ تعالی کے واسطے تواضع اختیار کرتا ہے اللہ تعالی اس کا رتبہ بڑھا دیتے ہیں اور جو شخص تکبر کرتا ہے اللہ تعالی اس کی گردن توڑ دیتے ہیں یعنی ذلیل کر دیتے ہیں

Leave A Reply

Please enter your comment!
Please enter your name here