حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا۔ 

‘مسلمان مسلمان کا بھائی ہے وہ اس پر ظلم نہیں کرتا ، اس کے ساتھ نہیں چھوڑتا اور اس کی تزلیل نہیں کرتا ۔’

اگر ایک مسلمان اپنے لئے اچھی چیز پسند کرے اور آپنے بھائی کے لئے ردی ، گھٹیا اور فضول چیز کا انتخاب کرے تو یہ اس کا اپنے بھائی کی تزلیل و تحقیر کرنے کے مترادف ہیے جس سے دلوں میں کینہ پیدا ہوتااور نفرتیں پروان چڑھتی ہیں 

وہ اپنے پیروں کاروں کو ایسی تعلیم دیتا ہے جس سے نفرت کی جڑیں کٹ جائیں اور صرف محبت پروان چڑھے۔

Islamic quotes in Urdu

نبی اکرم ﷺ نے فرمایا۔ 

تم ایک دوسرے کو تحائف دیا کرو تم میں باہمی محبت پیدا ہوگی

اور دشمنی جاتی رہے گی۔

کہ جو تم اپنے لئے پسند کرو وہی دوسرے لوگوں کے لئے چاہو اور پسند کرو ۔ اگر تم ایسا کرو گے تو تم حقیقی مسلمان بن جاؤ گے۔

ایمان کے افضل ہونے اور مومن ہونے کی شرط یہ ہے کہ انسان اپنے بھائی کے لئے بھی وہی پسند کرے جو اپنی ذات کے لئے پسند کرتا ہے۔

کوئی بندہ جب تک اپنے کسی بھائی کی امدادو اعانت کرتا رہے گا اللہ تعالی اس کی مدد کرتا رہے گا۔

سنو!عورتوں کے ساتھ بھلائی کرنا وہ تمہارے زیر نگین ہیں تم ان سے بھلائی کرنے کے سوا کسی چیز کے مجاز نہیں،،

اسلام سے اعلی کوئی دین نہیں بےشک 

سرحدوں پر ایک رات جاگنا ستر سال کی عبادت سے افضل ہے 

زبان پر قابو رکھو وہ بے جا نہ چلے۔

 مومن بندہ نہ زبان سے حملہ کرنے والا ہوتا ہےنہ لعنت کرنے والا اور نہ بدگو اور نہ گالی بکنے والاہوتا ہے

قیامت کے دن مومن کے میزان عمل میں سب سے زیادہ وزنی اور بھاری  جو چیز رکھی جائے  گی وہ اس کے اچھے اخلاق ہوں گے۔

مومن نہ زبان سے حملہ کرنے والا نہ لعنت کرنے والا نہ گالی بکنے والا ہوتا ہے ۔

لقمہ حلال کھاؤ 

دعا خود بخود قبول ہوگی،،۔

جو علم طلب کرنے کے لئے نکلے وہ راہ خدا میں ہے 

یہاں تک کہ لوٹ کر آئے ۔

حکمت مومن کی گمشدہ میراث ہے 

جہاں سے ملے پالے۔

انسانی جسم میں ایک گوشت کا ٹکڑا ہے اگر وہ درست ہو گیا تو پورا جسم درست ہوگیااور اگر بگڑ گیا تو سارا جسم بگڑ گیا اور وہ دل ہے

Leave A Reply

Please enter your comment!
Please enter your name here